
تہران :ایران نے انتقام کی علامت کے طور پر قم شہر کی مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرادیا۔ ایرانی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ جبکہ کل ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے گا اور اس کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی سخت جواب کا عندیہ دیا ہے۔
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا اسماعیل ہنیہ کی موت میں ملوث نہیں ہے۔ جبکہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو امریکا اپنے دوست ملک کے دفاع میں سامنے آئے گا۔


































