
2920NO-ISRAEL-PALESTINIANS_GAZA_O_
غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا گیا۔ غزہ سے عرب میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ پر حملے میں امریکی بم استعمال کیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گرائے۔ اس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ میں ہولناک قتل عام کیا ہے۔
دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج کے قتل عام میں 41 فلسطینی شہید اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ غزہ میڈیا دفتر کا کہنا تھا کہ المواصی کیمپ پر حملے کے 19 شہداء کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں۔ دفتر نے کہا کہ طاقتور بموں کے استعمال سے 22 شہداء کی باقیات تک پگھل گئیں۔ خوفناک تباہی کے باعث ان 22 شہداء کی لاشیں بھی نہیں مل سکیں۔
ادھر صیہونی فوج نے نصیرات اور خان یونس میں بھی بمباری کی۔ خان یونس پر حملے میں 13 جبکہ دوسرے مقامات پر حملوں میں چودہ فلسطینی شہید ہوئے۔ رفح سے زخمی فوجیوں کی منتقلی کے دوران ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران کریش ہوگیا حادثے میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔


































