Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کے مزید 22 اہم رہنما اشتہاری قرار

اسلام آباد: سانحہ 9 مئی میں جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی مقدمہ کی تفتیش کے دوران پولیس کے پاس پیش نہ ہونے پر سابق صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 22 اہم رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے۔ اشتہاری قرار دیئے گئے رہنماؤں میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/23 میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بار بار بلوایا گیا، طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے، مگر رہنما نہیں ملے اور نہ ہی خود شامل تفتیش ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب عدالت سے احکامات لے کر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے 282 مفرور رہنماؤں اور کارکنوں کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular