Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

پاکستانی حکام کے قیمتی تحائف کا 21 سالہ ریکارڈ جاری

اسلام آباد: پاکستانی حکومت نے حکام کو ملنے والے قیمتی تحائف کا 21 سالہ ریکارڈ جاری کردیا۔ توشہ خانہ کا یہ ریکارڈ 466 صفحات پر مشتمل ہے۔ ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو 181۔نوازشریف کو 55۔ شاہد خاقان عباسی کو 27 ۔عمران خان کو 112 اور پرویز مشرف کو 126 تحائف ملے ۔ تحائف میں گھڑیاں، پین، کتابیں، رولیکس گھڑی، پرفیوم ، کارپٹ، ٹی پاٹ، کیبل کلاک، موبائل سیٹ ،خنجر ، زیورات، نیکلس، ڈیکوریشن پیس، شال اور قرآن پاک شامل ہیں۔ کم مالیت کے بیشتر تحائف وصول کنندہ نے خود ہی رکھ لئے۔ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور۔سابق وزرائے اعظم، وفاقی وزرا ۔فوجی عہدیداران اور سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں وزرائے اعظم اور صدور کے بچوں نے بھی تحائف پر ہاتھ صاف کئے۔ واضح رہے کہ صدور۔ وزرائے اعظم۔ دیگر حکام اور افسران بیرون ملک ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہیں اور یہاں سے وہ انہیں ادائیگی کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular