
غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں 206 انمول آثار قدیمہ اور قدیم مقامات کو تباہ وبرباد کردیا۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ اسماعیل تھوابتہ نے بتایا کہ آثار قدیمہ کو نشانہ بنانا فلسطینیوں کی شناخت کو مٹانے کی ایک منظم حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسرائیلی حملے میں کچھ مقامات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ دیگر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تباہ کئے گئے مقامات میں عظیم عمری مسجد، جبالیہ میں بازنطینی چرچ۔ دیر البلاح میں الخدیر کا مزار اور شمال مغربی غزہ میں بلاخیہ بازنطینی قبرستان شامل ہے۔ یونانی آرتھوڈوکس چرچ۔۔ چار سو سال پرانا الصقاء ہاؤس اور غزہ کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک مسجد سید الہاشم بھی تباہ کی گئی۔۔ تباہ کئے گئے مقامات رومی دور اور آٹھ سو سے چودہ سو سال قدیم ہیں۔۔


































