
بیروت : حزب اللہ کے ڈرون حملے میں دو صیہونی فوج ہلاک ہوگئے۔ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقے میتولا میں اسرائیلی چیک پوسٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی اور دو فوجی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ادھر یمنی فوج عدن کے نزدیک اسرائیل جانیوالے بحری جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا۔ امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ یمن سے بھیجا گیا ڈرون فضا میں تباہ کردیا ہے۔
دوسری جانب عراقی مزاحمی گروپ نے بھی اسرائیلی علاقے ایلات میں فوجی اہداف پر حملہ کیا۔ فوجی ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ مزاحمتی گروپ نے گذشتہ روز بھی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔


































