
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 صیہونی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقے الخصیره میں دو فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی پولیس اہلکاروں پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے 2 پولیس افسر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے ۔اسرائیلی پولیس کے خفیہ اہلکاروں نے دونوں فلسطینی حملہ آوروں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ دونوں جوانوں کا تعلق ام الفحم شہر سے ہے۔


































