Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ جارحیت پسند بھاتی فوج نے ایک گھر کو گولہ بارود سے اُڑا دیا جس کے ملبے سے دو کشمیری نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو بھارتی فوج نے پولیس کے حوالے کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مکان پر پہنچنی والی بھارتی ٹیم پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ دوسری جانب شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نوجوان مقامی کالج میں پڑھتے تھے اور ہاسٹل نہ ملنے کی وجہ سے اس گھر میں قیام پذیر تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اگر نوجوان مسلح تھے تو ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ کہاں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular