
بیروت : اسرائیل کے لبنان پر شدید حملوں میں چودہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے. جبکہ حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان میں دہشت گردی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گذشتہ رات صیہونی فوج نے جنوبی علاقے میں ڈرون حملہ کیا جس میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت چودہ لبنانی شہید اور سینتیس زخمی ہوگئے۔
ادھر حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ نے جھڑپ میں زخمی فوجیوں کو ریسکیو کرنے کے دوران ڈرون حملہ کیا جس میں ایک فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے جس میں چار کی حالت نازک ہے۔


































