Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

استاد کے 12 حقوق امام زین العابدین علی علیہ السلام کی نظر میں

امام زین العابدین علیہ السلام سے رسالة الحقوق میں روایت ہے آپ نے فرمایا: جس نے بھی علم و معرفت کی جانب تمہاری رہنمائی کی اس کا حق یہ ہے کہ

*1۔ اس کا حترام کرو۔

*2۔ اس کی بارگاہ کو محترم جانو۔

*3۔ اس کی گفتگو غور سے سنو۔

*4۔ اس کی جانب اپنا رخ رکھو یعنی پشت مت کرو۔

*5۔ اپنی آواز کو اس کی آواز سے بلند نہ کرو۔

*6۔ اگر کوئی کسی چیز کے بارے اس سے سوال کرے تم جواب نہ دو بلکہ اسے دینے دو۔

*7۔ اس کی مجلس میں بیٹھ کر کوئی کسی سے کلام نہ کرے۔

*8۔ اس کے پاس بیٹھ کر کسی کی غیبت نہ کرو۔

*9۔ اور جب تمہارے سامنے اس کی کوئی برائی بیان کی جائے تو اس کا دفاع کرو۔

*10۔ اسکے عیوب و نقائص پر پردہ ڈالو اوراس کےفضائل ومناقب کو ظاہر کرو۔

*11 اس کے دشمن کی ہم نشینی نہ کرو۔

*12 اور اس کے دوستوں سے دشمنی نہ کرو۔

ان بارہ حقوق کو ذکر کرنے کے بعد امامؑ نے اس کا صلہ و اجر بیان فرمایا

پس اگر تم اس پے عمل کر لو گے تو اللہ تعالی کے فرشتے تمہارے حق میں گواہی دیں گے کہ تم نے اس کا حق ادا کر دیا اور اس سے خدا کے لیے تعلیم حاصل کی نہ کے لوگوں کو دکھانے کے لیے۔

________________________
📚1 *۔آداب اسلامی* مترجم مولانا سید کمیل اصغر زیدی جلد2 صفحہ105 ناشر تنظیم المکاتب گولہ گنج لکھنو
📚2۔ *میزان الحکمت* تالیف محمدی ری شہری مترجم مولانا محمد علی فاضل صاحب جلد6 صفحہ740 حدیث نمبر 13891

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular