
کراچی : گزشتہ 24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک بھر میں مزید 119 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 1033 ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران بلوچستان میں 209 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 7 ہزار گھروں کو جزوی اور 60 ہزار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 83 ہزار مویشی مارے گئے، مون سون کے دوران 9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔


































