
خیرپور : خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 10 سیلاب متاثرین جاں بحق اور سو کے قریب زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور 70 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔


































