
لاہور: شیعہ علما کونسل نے یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، صدر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔نظریہ پاکستان ، درس حریت،غیرت وحمیت ،آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی، انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ مسخ کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے، حکومت تعصب اور لادینیت پھیلانے سے باز رہے.


































