روس نے نام نہاد امن منصوبے کے حمایت میں بیان کی کوشش ناکام بنادی
نیویارک (نیوز ڈیسک) روس نے سلامتی کونسل میں یمن سے متعلق سعودی عرب کے نام نہاد امن منصوبے کے حمایت میں بیان کی کوشش ناکام بنادی، یمن کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے ٹموتھی لینڈرکنگ نے بتایا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ساتھ یمن میں تنازع کے حل کی اہمیت پر بات چیت کی ہے، لینڈرکنگ نے باور کرایا کہ یمن میں اقتصادی بحران کے حل کے واسطے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے زور دیا کہ کئی برس سے سمندر میں موجود آئل ٹینکر "صافر” کے معائنے کیلئے اقوام متحدہ کے مشن کی رسائی کا عمل آسان بنایا جائے،انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یمن کے بحران کے خاتمے کے لئے سعودی منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن روس نے نام نہاد امن منصوبے کے حمایت میں بیان کی کوشش ناکام بنادی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن :نام نہاد سعودی امن منصوبہ، روس رکاوٹ بن گیا
یمن :نام نہاد سعودی امن منصوبہ، روس رکاوٹ بن گیا
-
Ilyas - اپریل 22, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































