جوف میں سرکاری اجلاس پر حملہ، گورنراور دوسرے حکام بال بال بچ گئے
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے اہم علاقوں کی جانب پیشقدمی کی ہے جبکہ الہدیہ میں سعودی ڈرون مارگرایا گیا، یہ ڈرون جنگجو ؤں کی نقل و حرکت کی مخبری پر مامور تھا، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شدید جھڑپوں کے بعد اسٹریٹیجک نوعیت کے علاقے صرواح کے کئی کلومیٹر رقبے کو آزاد کرالیا جبکہ صوبہ مآرب کے علاقے الحمرا کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یمنی فورسز نے گزشتہ دنوں صوبہ مآرب اور صوبہ الجوف میں سعودی ایجنٹ فوجیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا، اس کارروائی کے دوران صوبہ جوف کے شہر الحزم سمیت متعدد نواحی علاقے یمنی فورسز کے کنٹرول میں آگئے ہیں،انصار اللہ نے صوبہ الجوف کے علاقے الیتمیٰ میں سرکاری اجلاس کو میزائل سے نشانہ بنا یا جس سے 2 قبائیلی لیڈر اور ان کے 2محافظ ہلاک ہوگئے اجلاس میں جوف کے گورنر امین العکیمی بھی موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن میں عوامی رضا کار فورس کی پیشقدمی، اہم علاقے…
یمن میں عوامی رضا کار فورس کی پیشقدمی، اہم علاقے آزاد کرالئے
-
Ilyas - مارچ 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 23
- 0 minute read


































