Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

گلگت: یوم حسینؑ کا انعقاد، اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ

مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے زیراہتمام دادی جواری پارک نگرل گلگت میں یوم حسینؑ کا عظیم الشان پروگرام "حسینؑ سب کا” کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، زعماء، شعراء، سیاسی و مذہبی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوم حسین(ع) میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا جبکہ شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے امام حسینؑ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امامیہ کونسل کے صدر وزیر مظفر عباس نے کہا کہ آج کل کے حالات آپ کے سامنے ہیں، یہ سب کیوں ہوا، وجوہات کیا ہیں؟، آپ جانتے ہیں کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ سارے عرب ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کی بات ہوئی تو آپ کے ملک میں بھی اچانک ایک فرقہ وارانہ لہر نظر آئی، کافر کافر کے نعرے بلند ہوئے، یہاں تک کہ امیر یزید زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ یہ مغربی سامراج کی سازش ہے کہ آپ کے جذبات کو ابھار کر اپنے مقاصد حل کرنا چاہتے ہیں، جن عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، ان کا پاکستان پر بھی دباﺅ ہے کہ وہ بھی اسرائیل کو تسلیم کرے، ہمیں بہت احتیاط کرنی ہے۔ میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر پیچھے نہ ہٹنے اور اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر حکومت اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular