اقلیم حسین کو حسن خیل کچئی میں نشانہ بنایا گیا، واقعہ فرقہ وارانہ نسل کشی ہے
کوہاٹ (نیوز ڈیسک) کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے اہلکار اقلیم حسین شہیدہوگئے ، اقلیم حسین تین دن کی چھٹی پر اپنے آبائی علاقے حسن خیل کچئی گئے ہوئے تھے جہاں انہیں مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے روکا اور گولیاں برسادیں،اقلیم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فرقہ وارانہ نسل کشی ہے،استرزئی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے


































