
کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے حجاب پر پابندی لگوانے کے بعد مسلمانوں کے معاشی قتل کیلئے حلال گوشت کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انتہا پسند مارکیٹ کی ہر دکان پر جا کر اشتہار بانٹ رہے ہیں جس پر مسلم قصابوں سے حلال گوشت نہ خریدنے کی ہدایات درج ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب مسلمان ہندوؤں سے گوشت نہیں خریدتے تو ہندو مسلمانوں سے کیوں گوشت خریدیں؟ مسلمان حرام گوشت کھانے پر راضی ہوتے ہیں تو ہم بھی حلال گوشت کا استعمال شروع کر دیں گے۔ ہندو انتہا پسندوں کے مسلم قصابوں کی دکان پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ بی جے پی کے کارکنان مسلمانوں کو حلال گوشت بیچنے سے روک رہے ہیں اور حرام گوشت کی فروخت پر زور دے رہے ہیں۔


































