لڑکیوں کے سید الشہدا اسکول کے سامنے خوفناک کار بم دھماکا، لوگ زخمیوں کو اٹھانے کیلئے پہنچے تومزید دو بم پھٹ گئے، ہر طرف خون ہی خون اور لاشیں
متعدد زخمیوں کی حالت نازک، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ،طالبان کی دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید، افغان صدر اشرف غنی کی یوم سوگ کی اپیل
کابل (نیوز ڈیسک) تکفیری دہشت گردوں نے درندگی کی انتہا کردی ،لڑکیوں کے اسکول کے سامنے خوفناک بم دھماکوں میں طالبات سمیت 85افراد شہید اور 150سے زائد زخمی ہوگئے ، کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت بارچی میں سید الشہدا اسکول کے سامنے کاربم دھماکا کیا گیا،دھماکااس وقت کیا گیا جب طالبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں ،دھماکے کے بعد لوگ زخمیوں کو اٹھانے کیلئے پہنچے تو وہاں نصب مزید دو بم دھماکے سے پھٹ گئے ،ایک زخمی طالبہ نے بتایاکہ پہلے ایک دھماکا ہوا، پھر دوسرا اور پھر چند منٹ بعد ایک اور دھماکاہوا، ہر کوئی چیخ و پکار کر رہا تھا اور ہر طرف خون ہی خون تھا ، اس نے بہت سے خون میں لت پت لاشیوں کو دھویں اور گرد و غبار میں دیکھا، افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے بظاہر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں داعش ایسی درندگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے طالبان نے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، افغان صدر اشرف غنی کی اپیل پر منگل کو یوم سوگ منایا گیا اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کابل میں تکفیریوں کی درندگی ، درجنوں طالبات شہید وزخمی
کابل میں تکفیریوں کی درندگی ، درجنوں طالبات شہید وزخمی
-
Ilyas - مئی 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































