انڈیانا،آئی لینڈ،ٹورنٹو، ایڈمنٹن میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا اور کینیڈا میں ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے، امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پراویڈینس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ایران سے جنگ کیخلاف ریلی نکالی اور ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں اور جنگ کی مخالفت میں نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ اور تنازعات میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں، ریاست انڈیانا کے شہر گوشن میں جنگ مخالفین کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی امریکی سفارتی مشن کے سامنے جنگ مخالفین کے ایک گروپ نے مظاہرہ کیا اور امریکا کی ایران مخالف پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا، ایڈمٹن میں بھی کیے گئے ایسے ہی ایک مظاہرے میں شریک لوگوں نے ایران اور مغربی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی جنون کیخلاف امریکا وکینیڈا میں مظاہرے
ٹرمپ انتظامیہ کے جنگی جنون کیخلاف امریکا وکینیڈا میں مظاہرے
-
Ilyas - جنوری 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 26
- 0 minute read


































