
ا
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی معطل کردیا گیا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں پوسٹ شیئر کرنے کے لیے چھبیس اکتوبر کو نیا اکاؤنٹ کھولا تھا۔ نئے اکاونٹ سے عبرانی زبان میں پہلی پوسٹ کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ اللّٰہ کے نام سے جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ بعد میں اسی اکاؤنٹ سے اسرائیل کے نام سخت الفاظ میں پوسٹ شیئر کی گئی، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ صیہونی ریاست نے ایران کو سمجھنے میں غلطی کی ہے ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کی طاقت، صلاحیت، اقدام اور خواہش کیا ہے۔


































