کرونا وائرس پر غیر ضروری آہ وبکا ہمیں دنیا بھر میں تنہا کر سکتی ہے، علامہ ناصرعباس جعفری
اسلام آباد(نیٹ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگہانی آفات یا کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں بہترین لائحہ عمل طے کرتی ہیں۔خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے عوام کو نفسیاتی عوارض کا شکار کرنا دانشمندانہ عمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہے۔تاہم وطن عزیز میں جس خوفناک انداز سے کرونا کی تشہیر کی جا رہی ہے یہ نہ صرف پاکستان کے عوام کی تشویش میں غیر معمولی اضافے کا باعث بن رہی ہے بلکہ دیگر ممالک کو بھی پاکستان سے دور کر دے گی۔کرونا وائرس پر غیر ضروری آہ بکا ہمیں دنیا بھر میں تنہا کر سکتی ہے۔اس سنگین مسئلے کو سنجیدہ طریقے سے حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کرونا کے پھیلاؤکی رپورٹس کے بعد نہ صرف طبی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے بلکہ روزمرہ ضرورت کی عام اشیاء کی عدم دستیابی کی شکایات بھی سننے میں آرہی ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی اپنی گرفت ڈھیلی نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات غیراطمینان بخش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کا تعلق کسی مذہب یا مسلک سے نہیں۔میڈیا پر کرونا وائرس کو شیعہ زائرین کے ساتھ جوڑ کر یہ تاثر دیا جانا کہ جیسے اس کے پھیلاؤ کا سبب زائرین ہیں ایک نامناسب عمل ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- میڈیا پر کرونا وائرس کو زائرین کے ساتھ جوڑنانامناسب عمل…
میڈیا پر کرونا وائرس کو زائرین کے ساتھ جوڑنانامناسب عمل اورقابل مذمت ہے
-
Ilyas - مارچ 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































