| پیارے بچو! مچھلی ذبح نہیں کی جاتی پھر یہ حلال کیسے ہوئی۔۔؟؟ اس کا جواب ہم آپ کو بتاتے ہیں۔سائنس نے غیرمسلموں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیا ہے۔ اسلام نے حلال کھانے کا حکم دیتے ہوئے حرام کھانے سے منع کیا ہے اور ایسے جانوروں کا گوشت استعمال کرنے کا حکم دیا ہے جسے اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔ غیر مسلم نہ صرف حرام گوشت کو استعمال کرتے ہیں بلکہ اسلام کے اس حکم کے متعلق مچھلی کی مثال پیش کرتے ہیں۔ اور یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ اسے ذبح نہیں کیا جاتا تو پھر یہ کیسے حلال ہو گئی۔۔۔؟ اللہ تعالٰی نے دنیا میں موجود ہر چیز بہترین انداز میں بنائی ہے اور ایسا ہی کچھ معاملہ مچھلی کے ساتھ بھی ہے۔ مچھلی جیسے ہی پانی سے باہر آتی ہے تو اس کے جسم میں موجود تمام خون فورا اپنا راستہ بدل لیتا ہے اور مچھلی کے منہ میں واقع ایپی گلاٹس میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ مچھلی کے پانی سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے جسم میں موجود خون کا ایک ایک قطرہ ایپی گلاٹس میں جمع ہو کر باقی گوشت کو خون سے پاک کر کے اس کا گوشت خالص اور حلال کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مچھلی کو ذبح کرنے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی۔ جس دوران مچھلی کا گوشت بنایا جاتا ہے تو ایپی گلاٹس کو بھی گوشت سے نکال دیا جاتا ہے۔۔اسلام میں حلال کرنے کا مقصد جانور کے جسم سے خون کا مکمل اخراج اور گوشت کو خون سے پاک کرنا ہے۔ سائنس نے اسلام کے حلال کھانے کے حکم کے پیچھے چھپی حقیقت بھی آشکار کی ہے جس کے باعث غیر مسلم بھی ہکا بکا رہ گئے ہیں۔ کیونکہ جب کسی جانور کو ذبح کیا جاتا ہے تو اس کے دل اور دماغ کا رابطہ ختم نہیں ہوتا اور دل جانور کی شریانوں میں موجود تمام خون کے باہر نکلنے تک خون کو پمپ کرتا رہتا ہے اور اس طرح اس کا گوشت خون سے پاک اور حلال ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب جب کسی جانور کو غیر اسلامی طریقے سے یعنی جھٹکے وغیرہ کے ذریعے ہلاک کیا جاتا ہے تو اس کا دل بھی فوراً دھڑکنا بند کر دیتا ہے اور یوں جسم سے خون کا اخراج ہو ہی نہیں پاتا۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ مختلف قسم کی سنگین بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیموں اور بیکٹریاز کی افزائش کیلئے خون بہترین چیز ہے۔۔جب جانور کے جسم سے خون کا اخراج نہیں ہوتا تو یہ گوشت کو ہی خراب کر دیتا ہے اور جب انسان اسے کھاتے ہیں تو بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔دوستوں سائنسی وضاحت کی اہمیت اپنی جگہ، لیکن ہمارے لئے حلال و حرام قرآن و سنت کے حکم پر مبنی ہے، سائنسی وضاحت یا دیگر حکمتوں پر نہیں۔آخر میں یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں حرام کھانوں سے محفوظ رکھے اور ہمارے علم میں اضافہ فرمائے۔ |
- Home
- بچوں کا نوائے اسلام
- مچھلی کو ذبح کیوں نہیں کیا جاتا۔۔۔؟؟؟
مچھلی کو ذبح کیوں نہیں کیا جاتا۔۔۔؟؟؟
-
Ilyas - جنوری 21, 2021
- بچوں کا نوائے اسلام
- 4
- 1 minute read


































