Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہو گا، علماء و ذاکرین کانفرنس

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عظیم الشان علماء و ذاکرین کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں تمام ملی تنظیمی شریک ہوئیں، کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی، علامہ امین شہیدی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ افضل حیدری، علامہ ڈاکٹر حسین اکبر، علامہ عارف واحدی، مولانا ملک اعجاز، فرزند قائد شہید سید علی حسین الحسینی، علامہ تقی نقوی، مرکزی صدر آئی ایس او عارف الجانی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر، آئی او سمیت ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علماء و ذاکرین شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو منظم انداز میں پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ تہذیب و شائستگی، قانون پسندی، ذمہ دارانہ طرزعمل اور حب الوطنی ملت جعفریہ کا طرہ امتیاز ہے۔ ملت جعفریہ نے ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانی دے کر قومی سلامتی اور بین المسالک ہم آہنگی کو استوار رکھا اور داخلی وحدت پر آنچ نہیں آنے دی، جن عناصر نے وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کیا، وہی شرپسند عناصر فرقہ واریت پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں، ان تکفیری عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ ہم بانی اتحاد امت ہیں، ایم ایم اے اور ملی یکجہتی کونسل کے بانی ہم ہیں، حکومت کو نوٹ کرانا چاہتے ہیں کہ جو کچھ اب ہو رہا ہے، ماضی میں ایسا نہیں ہوا، ہم شہری حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، مسلم و غیر مسلم سب کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں، احتجاج سب کا حق ہے، مگر تشدد اور تکفیر کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فتنہ گر اس وقت وطن عزیز میں اپنی سازشوں میں مصروف ہیں انہیں پہلے کی طرح کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ہم اتحاد و وحدت کے عنوان سے مشترکہ اجتماعات منعقد کریں گے اور ربیع الاول میں جشن میلاد النبی(ص) کو شیعہ سنی مل کر منائیں گے۔
علماء و ذاکرین کانفرنس کے اختتام پر فرانس سے شائع ہونے والے چارلی ایبڈو میگزین میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کے حوالے سے شائع کردہ گستاخانہ خاکوں اور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی اور عرب امارات، بحرین اور دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مذمت کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular