Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے تحت یوم علی ؑ کے پر وقار جلوس برآمد،اجازت کے باوجود گرفتاریاں اور مقدمات

لاہور میں ر ات گئے مبارک حویلی سے نکالاگیا جلوس سحری میں کربلا گامے شاہ پہنچا،کراچی میں مرکزی جلوسذ4 گھنٹے میں منزل پر پہنچ گیا،عزادار احتیاطی تدابیر کے تحت شریک
امامیہ کالونی لاہور میں پولیس کی جلوس روکنے کیلئے عزاداروں پر چڑھائی ، کئی گرفتار،مقدمہ درج،اسلام آباد میں انتظامیہ نے جی سکس فور کے جلوس کے شرکا پر مقدمہ درج کرلیا
کراچی (نیوزڈیسک) کراچی اورلاہور سمیت مختلف شہروں میں یوم علی ع کے جلوس مذہبی جوش وجذبے سے نکالے گئے ، جلوسوں میں عزادار احتیاطی تدابیر کے تحت شریک ہوئے ، کئی شہروں میں یو م علی ع کے جلوس نہیں نکلنے دئے گئے، تفصیلات کے مطابق اندرون لاہور میں مرکزی جلوس رات گئے مبارک حویلی سے برامد ہو ا اور یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،اس موقع پر جلوس کے راستوں کی جانب کھلنے والی تمام گلیاں اوربازار خاردار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کیے گئے ہیں ،کراچی میں یوم علی کی مرکزی مجلس نشترپارک میں ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا مجلس کے بعد صبح ساڑھے سات بجے جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہواصبح دس بجے کھارادر میں امام بارگاہ حسنیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوا، کوئ ٹہ میں یوم علی ع کی مناسبت سے ہزارہ ٹان میں جلوس نکالا گیا،کئی چھوٹے شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے ،جس میں عزاداروں نے بھرپورشرکت کی، لاہور کی امامیہ کالونی میں پولیس نے 20 رمضان کی رات جلوس روکنے کیلئے عزاداروں پر چڑھائی کردی ، متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا گیا، کنوینر شیعہ شہریان پاکستان علامہ سید وقار الحسنین نقوی پر انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،اسلام آباد میں انتظامیہ نے امام بارگاہ قصر زینب جی سکس فور سے برآمد ہونے والے جلوس کے منتظمین، بانیان، ماتمی انجموں کے سالاران اور عزاداران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں یہ مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا ہے، عزادارتنظیموں اور اسکاوٹس نے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال مسلسل یقینی بنائے رکھا اس کے باوجود مقدمہ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular