او آئی سی ذمہ داریاں پوری کرتی تو ملائشیا کانفرنس کی ضرورت نہ پڑتی، وفاق المدارس الشیعہ
لاہور(نیوزڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے پاکستان میں او آئی سی کی تجویز کردہ کشمیر کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کا اپریل میں متوقع اجتماع کوالالمپور سمٹ کا مثبت نتیجہ ہے، او آئی سی اگر عالَم ِ اسلام کے مفادات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرتی تو ملائشیا کانفرنس کی ضرورت ہی پیش نہ آتی، آزاد اور خود مختار ممالک اور سرزمین حجاز سمیت عالَم اسلام کے دردمند مسلمانوں کو آل ِ سعود کی امریکی غلامی اور بھارت و اسرائیل نوازی کھٹکتی ہے،انہوں نے کہا کہ حجاز کے حکمران اگر قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اسلام دشمنوں کے دباؤ سے نکلیں اور اسلام و مسلمانوں کی کماحقہ نمائندگی کریں تو فلسطین، میانمار اور کشمیر میں مظالم ڈھانے والوں کی نیندیں حرام ہو سکتی ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مسلمانوں کو آل سعود کی بھارت و اسرائیل نوازی کھٹکتی…
مسلمانوں کو آل سعود کی بھارت و اسرائیل نوازی کھٹکتی ہے
-
Ilyas - جنوری 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 118
- 0 minute read


































