Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لبنان میں مسلسل دوسرے روز سائبر حملہ، سینکڑوں مواصلاتی آلات پھٹ گئے، 14 افراد شہید، 400 سے زائد زخمی

بیروت : لبنان میں مسلسل دوسرے دن بھی اسرائیل نے سائبر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں واکی ٹاکی، فنگرپرنٹ ڈیوائسز، بائیومیٹرک ڈیوائسز اور دیگر مواصلاتی آلات پھٹ گئے۔ دھماکوں سے 14 افراد شہید اور 400 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر افراد کے چہروں پر زخم آئے ہیں۔ گزشتہ روز پیجر دھماکے میں شہید ہونے والے ایک بچے کے جنازے کے مقام سمیت لبنان میں متعدد مقامات پر دھماکے ہوئے۔
دوسری جانب پیجر کے ذریعے اسرائیلی دہشت گردی سے مارے گئے افراد کی تعداد تیرا ہوگئی ہے جبکہ تین ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ مرنیوالوں میں حزب اللہ کے گیارہ ارکان۔ ایک خاتون اور بچی شامل ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق تین ہزار کے قریب زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے دوسو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لبنان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر حملے کے لیے اپنے سائبر ونگ کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ حزب اللہ کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر ایئر فرانس اور لفتھانسا سمیت کئی ایئرلائنز نے لبنان اور تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردی ہیں۔
ادھر عراقی حزب اللہ اور یمنی انصار اللہ نے جنگ کی صورت میں ہزاروں مزاحمت کاروں لبنان بھیجنے کا اعلان کردیا۔ دونوں تنظیموں نے جنگ کی صورت میں حزب اللہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیاہے۔
دوسری جانب تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو نے کہا ہے کہ لبنان میں پھٹنے والے پیجر اس نے نہیں بنائے ہیں۔ بلکہ ہنگری کی کمپنی اے بی سی کنسلٹنٹ نے تیار کیے ہیں یہ یورپی کمپنی تائیوانی کمپنی کا ٹریڈ مارک استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular