Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم

روزانہ کی خبریں

لاہور: برادران اہلسنت کا محرم کے دوران عزاداروں کیلئے لنگر اور سبیل کے اہتمام کا اعلان

لاہور میں رواداری کی عظیم مثال، اہلسنت نے عشرہ محرم الحرام کے دوران اہل تشیع بھائیوں کیلئے لنگر اور سبیلیں لگانے کا اعلان کر دیا۔ شادمان میں منعقدہ امن کمیٹی لاہور کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف امام بارگاہوں اور یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی۔ امن کمیٹی لاہور کے اجلاس میں مولانا محمد عاصم مخدوم، چودھری محمد ارشد گجر، قاری خالد محمود، علامہ اصغر عارف چشتی، آصف خان، کامران بٹ سمیت دیگر رہنماوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد ارشد گجر کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مذہبی لڑائی نہیں، ہم سب متحد ہیں، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے، نواسہ رسولﷺ نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔ قاری خالد محمود نے کہا کہ ہمارا مشن امن کا فروغ ہے۔ علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھا قیام امن کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular