Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

قدرت کا انتقام ، اسرائیل میں 200یہودی کچلے گئے

مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ ، 45یہودی ہلاک ، ڈیڑھ سو سے زائد زخمی،واقعہ قدامت پرست آرتھوڈکس یہودیوں کے مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا
سیڑھیوں سے بعض افراد کے پھسلنے سے بھگدڑ مچی، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ہلاک وزخمیوں میں امریکی ،کینیڈین اور برطانوی بھی شامل
تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے 45یہودی ہلاک اورڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ،یہ اسرائیلی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیا جارہا ہے،یہ واقعہ شمالی الخلیل کے علاقے کوہ جرمق کے قریب قدامت پرست آرتھوڈکس یہودیوں کے مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا،ہزاروں یہودی قدیم زیارت گاہ میں سالانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جمع ہوئے تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی ،جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،تاہم بعض ویڈیوز اور عینی شاہدین کے مطابق واقعہ سیڑھیوں سے بعض افراد کے پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا ، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں اسٹیج گرنے اور بھگدڑ مچنے سے ہوئیں ،اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے،مرنے والوں اور زخمیوں میں امریکی ،کینیڈین اور برطانوی باشندے بھی شامل ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular