
مسلمانوں کی مربوط حکمت عملی سے ہی قبلہ اول کو آزاد کروایا جاسکتا ہے، ایرانی سفیر،، فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت اور بلند حوصلوں نے اسرائیل کو پسپاکردیا،
علامہ ناصر عباس
مسلم دنیا مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر،ہمیں مسئلہ فلسطین سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے، علامہ امین شہید ی ،ویبنار سے خطاب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ علمی و مذہبی شخصیات نے فلسطین کے مظلوم عوام کیخلاف مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا ئے فلسطین کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا،خانہ فرہنگ ایران اور جمعیت علمائے پاکستان اور امت واحدہ پاکستان کے اشتراک سے قدس مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر“ کے عنوان سے عالمی یوم قدس آن لائن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ،ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ عالمی یوم قدس ایک ایسا احتجاج ہے جس کا آغاز امام خمینی رح ?نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے لئے جمعہ الوداع کو یوم قدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا اس پروگرام کا مقصد فلسطین کے اہم اور حیاتیاتی مسئلے کو زندہ رکھنا ہے اور دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کا رخ فلسطین کے مظلوم عوام کی جانب مبذول کروانا ہے تاکہ مسلمانوں کی مربوط حکمت عملی سے مسلمانوں کے قبلہ اول کو صہیونی شکنجہ سے آزاد کروایا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حال ہی میں کچھ اسلامی ممالک نے اس ناجائز ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے جو فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ سرعام غداری ہے ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی? نے پوری دنیا میں یوم القدس منانے کا اعلان کرکے نہ صرف فلسطینی قوم کے عزم واستقامت کو تقویت دی ہے بلکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کی صفوں میں خوف پیدا کیا ہے ، فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور مزاحمت اور بلند حوصلوں نے اسرائیل کو پسپا کر رکھا ہے، خدا کی غیبی طاقت ان مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے جو باطل کے مقابلے میں ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کی تباہی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے کہا کہ فلسطین میں بےگناہ معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جاتا ہے، مگر افسوس کی بات ہے کہ مسلم دنیا ان مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، تمام فلسطینیوں کو استصواب رائے کا حق دے کر فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے،شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ کے قیام کی مخالفت میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جو یہودیوں کے قبضے میں رہنا مسلمانوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے،امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ القدس کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم ِ اسلام کا مسئلہ ہے اور ہمیں ایک قدم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے، ناجائز ریاست اسرائیل نے امت مسلمہ کے مقدس ترین مقام یعنی قبلہ اول پر ناجائز قبضہ کرکے وہاں پر موجود معصوم فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ جو ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی


































