Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

غیر قانونی یہودی بستیوں سمیت اسرائیل کی 2 ایئربیس ایک مرتبہ پھر فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر

صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں کے باعث آج علی الصبح ہی غزہ کی پٹی کے قریب واقع متعدد (غير قانونی) یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے باعث (غاصب) صیہونی آباد کاروں کو فی الفور زیرزمین پناگاہوں میں جا گھسنا پڑا۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق فلسطینی راکٹوں کا نشانہ بننے والی غیر قانونی یہودی بستیوں میں کیسوفیم، ریعیم، ناحل عوز، نقب، بئر السبع اور اوفاکیم شامل ہیں۔ صیہونی میڈیا نے بتایا کہ آج سے (غير قانونی) یہودی بستیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی محاذ کے راکٹ حملوں کی نئی موج کا آغاز ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی راکٹوں کا اصلی ہدف صیہونی ایئربیس حتسریم تھی جسے انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے کچھ ہی لمحوں بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ اس نے حتسریم کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی دشمن کی تل نوف نامی ایئربیس کو بھی اپنے دسیوں راکٹوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular