Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

غزہ میں ظلم، امریکی رکن کانگریس آبدیدہ ہوگئیں

اسرائیلی کی غیرمشروط حمایت سے زندگیاں مٹ رہی ہیں ، رشیدہ طلیب
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ڈیمو کریٹ مسلم خاتون رکن کانگریس رشیدہ طلیب غزہ کی د?کھی ماں کی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ،رشیدہ طلیب نے کہا کہ دوستوں کو یاد دلا دوں کہ فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں ، ہم بھی انسان ہیں ، ہمیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے، ہم مائیں ہیں ، بیٹیاں ہیں ، پوتیاں ہیں ، فلسطینی کہیں نہیں جارہے، آپ اسرائیل کی نسلی حکومت کو خواہ جتنے پیسے بھیجیں ،رشیدہ طلیب نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسرائیل کے لیے امداد عالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کرنا ہوگا، اسرائیلی کی غیرمشروط حمایت سے فلسطینیوں کی زندگیاں مٹ رہی ہیں ، ایک اور رکن الہان ع?مر نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تصادم میں ہر موت ایک سانحہ ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے ، مجھے ہر اس بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے ، انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے کے بجائے ہمارے بہت سے کانگریس اراکین سیلف ڈیفنس کے نام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی حمایت کررہے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular