Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں گرفتار

مکہ : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا۔علامہ سید ناظرعباس تقوی کومکہ مکرمہ سےاس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن لوٹ رہے تھے۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے علامہ ناظرعباس تقوی کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجہ تو سامنے نہیں آئی ہے ۔ لیکن ان کے گروپ میں موجود افراد نے بتایا کہ علامہ ناظرعباس تقوی کو شب ولادت امام علیؑ کے موقع پر خانہ کعبہ میں علیؑ ولی اللہ کا پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شاہی حکومت اس سے قبل بھی متعدد شیعہ علماءو اکابرین کو گرفتار کرچکی ہے ، سن 80 کی دہائی میں حج کے موقع پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کے جرم میں بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی ، علامہ فاضل حسین موسوی، علامہ اعجازحسین نقوی و دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں کئی ماہ قید کے بعد رہا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular