
بغداد : عراق کے تیل کی برآمدت 50 سال میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت تیل کا کہنا ہے کہ مارچ میں 11 ارب 7 کروڑ ڈالر کا تیل برآمد کیا گیا۔ جو 50 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ریکارڈ تیل کی برآمد عراق کی آمدنی کا 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ وزارت کے مطابق پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں عراق دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔


































