کابل : طالبان نے افغانستان میں ایک بار پھر موسیقی پر پابندی کا اعلان کردیا، طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے، پبلک مقامات پر کوئی ساز نہیں بجے گا، ہمیں امید ہے کہ ہم لوگوں کو مجبور کرنے کے بجائے انھیں ایسی چیزیں ترک کرنے پر آمادہ کر لیں گے، خواتین کے حوالے سے لوگوں کے خدشات بےبنیاد ہیں، خواتین کو گھروں میں رہنے یا برقے پہننے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، تین دن سے زیادہ کے سفر پر خواتین کو محرم کے ساتھ نکلنا ہوگا، واضح رہے کہ طالبان نے 1990 کی دہائی میں موسیقی، ٹیلی وژن اور سنیما کا خاتما کر دیا تھا۔

































