Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

صیہونی حکومت کو ایران کی طاقت سمجھانی ہوگی ،ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی ایران کو نہیں جانتے، ایران کے جوانوں کو نہیں جانتے، ایرانی قوم کو نہیں جانتے۔ ابھی وہ ایرانی قوم کی طاقت، توانائی، جدت عمل اور عزم کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ہیں۔ یہ بات ہمیں انھیں سمجھانی ہوگی۔ تہران کے امام خمینی حسینیہ میں شہدائے سلامتی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ولی امر مسلمین نے کہا کہ ایرانی قوم کی اس طاقت اور عزم کو صیہونی حکومت تک کیسے پہنچانا ہے۔ یہ ہمارے حکام کو طے کرنا ہے کہ قوم اور ملک کے بہترین مفاد میں کیا کرنا چاہیے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ اسرائیل کے برے عمل پر نہ تو مبالغہ آرائی کی جانی چاہئے اور نہ ہی کم تر کیا جانا چاہئے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے معاملے میں حکومتوں، اقوام اور اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی طرف سے ایک بڑی کوتاہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں جو کچھ صیہونی حکومت نے کیا اور کر رہی ہے وہ سب سے وحشیانہ جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔۔ دنیا کو ان صیہونیوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، حکومتوں کو کھڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر اسلامی حکومتوں کو۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ اسرائیل کی مدد کرنا بدترین اور سب سے بڑے گناہوں میں سے ایک ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ ایک کمزور قوم جو اپنا دفاع نہیں کر سکتی وہ قدرتی طور پر اپنی سلامتی سے محروم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular