امریکا اور اس کے اتحادی امت مسلمہ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،قائد اہل سنت پیر معصوم نقوی کا اجلاس سے خطاب
لاہور(پ ر)پوری اسلامی دنیا میں سے امریکی استعمارکا مقابلہ صرف ایران ہی نے جرات وبہادری سے کیا ہے۔ جس انداز سے قدس فورس کے سربراہ شہیدجنرل قاسم سلیمانی،عراقی رضاکار فورس کے سربراہ ابومہدی المہندس اور ان کے جانثار ساتھیوں نے مقابلہ کیا ہے، وہ مثالی بہادری ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے جے یو پی پنجاب کے ٹاؤن شپ دفتر میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی امت مسلمہ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں پیر مصطفی اشرف رضوی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر غلام رسول اویسی، پیر اختر رسول قادری، سیدامجد علی گیلانی،صاحبزادہ عقیل حیدر شاہ، امیر سلطان چشتی،ملک پرویز اکبر ساقی، علامہ محبوب رضوی، پیر اسلم حیدری، غلام شبیر قادری، خرم شاہ، شفیق شاہ، حسن منصور،گوہر خالد بٹ، چوہدری عدنان خورشید،شہباز شبیر، محمد علی، شہباز احمد،پروفیسر ساجد قادری اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- صرف ایران ہی نے بہادری سے امریکی استعمارکا مقابلہ کیاہے،…
صرف ایران ہی نے بہادری سے امریکی استعمارکا مقابلہ کیاہے، سربراہ جمعیت علمائے پاکستان
-
Ilyas - جنوری 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 43
- 0 minute read


































