بین الاقوامی عدالت کو کھلا اور اعلانیہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے،فلسطین
ہیگ (نیوز ڈیسک) فلسطینی انتظامیہ نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے اٹارنی جنرل کے نام مراسلے میں مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی پوری تفصیل کے ساتھ شکایت کردی، فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے اپنے مراسلے میں شیخ جراح میں صیہونی جرائم کے مقابلے میں کھلا اور اعلانیہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، ریاض المالکی نے لکھا کہ شیخ جراح سے لوگوں کو جبری نقل مکانی سے بچانے کے لئے فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ اپنی سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اردن کے اپنے بھائیوں کے ساتھ بھی مکمل ہم آہنگی بنائے ہوئے ہے،فلسطینی وزارت خارجہ نے اس علاقے کے فلسطینی شہریوں کے بارے میں اسرائیل کی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شیخ جراح میں اسرائیلی جرائم کیخلاف عالمی عدالت میں شکایت
شیخ جراح میں اسرائیلی جرائم کیخلاف عالمی عدالت میں شکایت
-
Ilyas - مئی 6, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































