قاسم سلیمانی نے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں عظیم قربانی دی،شامی وزیر دفاع
دمشق (نیوز ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ملک کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے نوازا ہے،شامی وزیر دفاع جنرل علی ایوب نے بشار الاسد کی جانب سے یہ اعزاز ایرانی ہم منصب امیر حاتمی کے حوالے کیا،انہیں یہ ایوارڈشام کیلئے خدمات کے اعزاز میں دیا گیا،ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں جنرل ایوب نے شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں عظیم قربانی دی، ان کا نام شام کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دو کالمشہید قاسم سلیمانی کیلئے شام کا سب سے بڑا…
دو کالمشہید قاسم سلیمانی کیلئے شام کا سب سے بڑا ایوارڈ
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 31
- 0 minute read


































