Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

دنیا میں امن کا راگ الاپنے والے امریکا نےرواں برس 175 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا

دنیا میں امن کا راگ الاپنے والے امریکا نے نام نہاد جنگوں کے خاتمے کے نام پر بھی دنیا بھر کو 175 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرڈالا، غیرممالک کو عسکری سازوسامان کی فروخت کی جبکہ 124.3 ارب ڈالر کی براہ راست تجارتی فروخت سر انجام دی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.8 فیصد زیادہ رہی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں امریکہ نے 50.78 ارب ڈالر کی بین الاحکومتی غیر ممالک کو عسکری فروخت اور 124.3 ارب ڈالر کی براہ راست تجارتی فروخت سر انجام دی۔ دنیا میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نگاہ رکھنے والے بین الاقوامی ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے مطابق گزشتہ سال 2019ء میں امریکا اور چین اسلحے کی عالمی مارکیٹ میں سر فہرست تھے۔
جبکہ تنازعات کی وجہ سے پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ نے 25 بڑے اسلحہ سازوں کی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔ چوٹی کی 25 سب سے بڑی ہتھیار ساز کمپنیوں میں 12 کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے جنہوں نے دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہتھیاروں کا 61 فیصد حصہ فروخت کیا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس 16 فیصد ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر رہا تھا اور رواں سال بھی وہ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ چین کی چار کمپنیاں ہتھیار تیار کرنے والی دنیا کی 25 بڑی کمپنیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، ان میں سے تین کمپنیاں دس بڑی عالمی اسلحہ ساز کمپنیوں میں شامل ہیں، چین نے 56.7 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular