Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حماس کو روک نہیں سکے،حزب اللہ سے کیسے لڑیں گے،

متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ اسرائیلی حکومت کو ختم کر دینے کی طاقت رکھتا ہے ،صیہونی کمانڈر
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل ریزرو فورس کے سابق کمانڈر و اسرائیل ڈیفنس فورس کے محتسب بریگیڈیئر جنرل آئزک برک نے کہاہے کہ اگر ہم 11 ایام پر مشتمل راکٹ باری کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو پھر کئی محاذوں سے بیک وقت لڑی جانے والی جنگ جس میں حزب اللہ بھی شریک ہو گی، میں کیا کریں گے ،اسرائیلی ریڈیو سے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ اسرائیلی حکومت کو ختم کر دینے کی طاقت رکھتے ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ شیعہ عسکری قوتیں بھی ان سے آ ملیں اور اس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں حقیقی تباہی ہو گی جبکہ اس وقت ہمارے پاس ان کا مقابلہ کرنے کی طاقت بھی ہرگز نہ ہو گی ، صیہونی فوج صرف اور صرف اپنی فضائیہ کی مدد سے ہی بالادستی کے ساتھ جنگ لڑ سکتی ہے ، صیہونی جنرل کا کہنا تھا کہ ممکنہ کسی بھی وسیع جنگ میں اسرائیل کے اندرونی محاذ ہی لڑائی کے اصلی میدان میں بدلیں گے ،جب لاکھوں یہودی آبادکار ایک لمبے عرصے کے لئے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانے کے عین اوپر لگنے والے میزائلوں اور خودکش ڈرون طیاروں کی زد پر ہوں گے ، اس وقت کوئی اسرائیل میں زندگی گزارنے کی طاقت رکھتا ہو گا اور نہ ہی کوئی کمانڈر "حماس پر فتح یابی” سے متعلق دعویٰ ہی کر سکے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular