
بیروت : حزب اللہ نے اکتالیس کارروائیوں میں پچیس سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور دو مرکاوا ٹینکوں سمیت دس بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں۔ اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے سامنے حزب اللہ کے مجاہدین ڈٹ گئے ہیں۔ حزب اللہ نے خیبر سیریز کے نام سے آپریشن میں اکتالیس سے زائد کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کا بھرکس نکال دیا۔ حزب اللہ نے مقبوضہ یودفات کے علاقے میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا۔ اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ میں نیول بیس پر حملہ کیا گیا ہے جس میں نیول بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نہاریا پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیاہے۔
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں داخل ہونے میں ناکام ہوگئی۔ متیلہ۔ کفارکیلا، میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر راکٹ برسادیئے۔ دو مرکاوا ٹینک اور متعدد بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں۔ خیام کے علاقے سے دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔ رواں ہفتے میں اب تک 39 سے زائد مرکاوا ٹینک تباہ کردئیے گئے ہیں۔


































