اس عظیم سردار استقامت نے علاقے کو داعش سے پاک کیا
تہران (نیوز ڈیسک) حجتہ السلام محمد جواد حاج علی اکبری نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو شہید امن و آشتی قرار دیا ہے، تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں محمد جواد حاج علی اکبری نے کہاکہ اس عظیم سردار استقامت نے علاقے کو داعش سے پاک کیا، مغربی ایشیا میں امن قائم کیا اور خطے میں استقامت کو فروغ دیا، شہید جنرل سلیمانی کی حکمت عملی سے ایران کی سلامتی مستحکم ہونے کے ساتھ ہی عالمی سلامتی کو بھی فروغ حاصل ہوا، انھوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو شہید کرکے امریکیوں نے بڑی حماقت کا ثبوت دیا ہے، جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد عوام جس طرح میدان میں آئے وہ ایران اسلامی اور اس خطے کی تاریخ استقامت میں ایک اہم موڑ ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنرل قاسم سلیمانی شہید امن و آشتی ہیں، جواد حاج…
جنرل قاسم سلیمانی شہید امن و آشتی ہیں، جواد حاج علی اکبری
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 40
- 0 minute read


































