Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

بھارت: ایک اور تاریخی مسجد خطرہ میں

بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد قوت الاسلام کو شہید کئے جانے کے سازشی منصوبے کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں ہندوستانی مسلمانوں کی ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کر کے مندر تعمیر کرنے کی سازش شروع کر دی گئی ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سانحۂ بابری مسجد کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے 28 سال کے بعد سنائے گئے فیصلے میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سمیت تمام 32 ملزمان کو بری کئے جانے کے بعد سے انتہاپسندوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے دہلی کے قدیمی اور تاریخی قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کے خلاف عدالت سے رجوع کر کے وہاں مندر تعمیر کرنے اور پوجا کرنے کا حق مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہندوؤں کی جانب سے دہلی کی ساکیت کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد قوت الاسلام در اصل 27 مندروں کو توڑ کر تعمیر کی گئی تھی۔
درخواست میں مسجد قوت الاسلام کی جگہ دوبارہ مندر تعمیر کرنے اور 27 دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرنے کے حق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکیل ہری شنکر جین کی جانب سے دائر درخواست پر دہلی کی ساکیت عدالت نے منگل کے روز تقریباً ایک گھنٹے کی سماعت کی اور آئندہ سماعت کے لئے رواں ماہ کی 24 تاریخ مقرر کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular