Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بن سلمان کا یوٹرن،ایران پڑوسی ملک ہے، آرزو ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں

ہم خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کی کوششیں کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان پر قابو پالیں گے، خواہش ہے کہ ایران ترقی کرے
 ایران ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اچھے تعلقات بر قرار ہوں گے، مسئلہ ایران کا منفی رویہ ہے، مسلح ملیشیاو ¿ں کی سرپرستی جیسے اقدامات تشویش کا باعث رہے ہیں
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دل میں ایران سے تعلقات کی خواہش مچلنے لگی، مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں بن سلمان نے کہا کہ ایران پڑوسی ملک ہے، ہماری آرزو ہے کہ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ ایرا ن مشکل میں پڑے، ہماری خواہش یہ ہے کہ ایران ترقی کرے، خوشحال ہو، ایران کے ساتھ ہمارے مفادات پورے ہوں اور ایران کے مفادات سعودی عرب سے حاصل ہوں تاکہ خطہ اور دنیا بھر کے ممالک ترقی اور خوشحالی کی طرف پیش رفت کریں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ ایران کا منفی رویہ ہے،خطے میں مسلح ملیشیا و ¿ں کی سرپرستی جیسے اقدامات ہمیشہ سے تشویش کا باعث رہے ہیں ،ہم خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ایران کے ساتھ اپنے اختلافات پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں خصوصا ملیشیاﺅں کی حمایت اور اس کے جوہری پروگرام کی ترقی کے ساتھ، ہم خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کی کوششیں کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان پر قابو پالیں گے، سب کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات استوار کرسکیں گے ،بن سلمان نے یمن میں ریاض کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ریاض کو توقع ہے کہ یمن کی حکومت جنگ بندی کو قبول کرتے ہوئے مذاکرات شروع کرے گی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular