تحریر: سید حسین موسوی
اللہ پاک رہنے والون سے محبت کرتا ہے۔ اللہ توبہ کرنے والون سے محبت کرتا ہے۔ دین کا دارومدار اللہ کی محبت پر ہے۔ اگر اللہ کی محبت نہیں تو نماز اور عبادات بے روح ہیں۔ انسان کی ہر کمال سے دل لگی ہوتی ہے۔ اگر کوئی چیز ڈبے مین بند ہو تو اس کی خوبصورتی کا پتہ نہیں چلے گا۔ جس کا کمال زیادہ ہے، اسے دل لگی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اہلبیت سے غیر مسلم بھی محبت کرتے ہین۔ اہلبیت کے پاس علم، شجاعت، اخلاق، سخاوت وغیرہ کا کمال ہے۔ دل کمال کیا ہے؟ جھکنا ہے۔ دل لگانا ہے تو اللہ سے لگائین۔ جب معرفت بڑھے گی تو دل اللہ سے لگنا شروع ہوگا۔ اے موسٰیؑ اور لوگوں کے دل مین بھی میری محبت پیدا کرواﺅ اور ان کو میرے احسان یاد دلاﺅ، لوگوں کو بتاﺅ کہ میرے احسان کتنے ہیں۔
انسان کے جسم میں گردے خون کی صفائی کا کام کرتے ہیں، آپ تصور کریں کہ ایک گردے کا مریض ایک بار ڈائلاسز پر کتنا خرچ کرتا ہے۔ خداوند کریم نے بغیر پیسوں کے دو گردے دیئے ہیں۔ اگر کوئی اسپتال 24 گھنٹے آکسیجن فراہم کرے تو اس کا کتنا خرچ ہوتا ہے، خدا نے بغیر چارجز کے آکسیجن دی ہے۔ انسان خدا کی کس کس نعمت کا شکریہ ادا کرسکتا ہے؟ زبان سے شکریہ ادا کرنے کی صلاحیت خدا نے دی ہے۔ محبت یکطرفہ نہیں دو طرفہ ہوتی ہے۔ حضرت شعیب (ع) نبی خدا کی محبت میں اتنا روئے کہ ان کی دید چلی گئی۔ اے شعیب اگر جنت کے شوق میں روتے ہو تو میں نے اعلیٰ مقام دیا، اگر جہنم کے خوف سے روتے ہو تو میں نے اس سے فارغ کر دیا۔ حضرت شعیب نے جواب دیا کہ نہ جنت اور نہ جہنم کیوجہ سے روتا ہوں، میں تو صرف اللہ کی محبت کیوجہ سے روتا ہوں۔ اس اعلیٰ محبت کیوجہ سے اللہ پاک نے حضرت موسیٰ کلیم اللہ کو 10 برس تک حضرت شعیب کا خادم بنا دیا۔
محب اللہ سے شدید محبت کرتا ہے، خدا سے محبت دین ہے۔ حدیث ہے کہ دین محبت ہے اور محبت ہی دین ہے۔ کیا محبت کے علاوہ بھی دین کوئی چیز ہے۔؟
محبت کی اقوام متحدہ کربلا معلیٰ ہے۔ اگر اللہ، محمد، آئمہؑ اور اس کے دین سے زیادہ اولاد، مال اور بیویاں محبوب ہیں تو ہم اللہ سے دور ہیں۔ دل حرم خدا ہے، اس میں غیر خدا کو مت لائیں۔ حدیث میں ہے کہ جس گھر میں کتا ہوتا ہے، اس میں رحمت کا نزول نہیں ہوتا ہے۔ اس حدیث سے مراد اس طرح ہے کہ گھر دل یا قلب ہے اور کتا دنیا سے محبت ہے۔ جس دل میں دنیا کی محبت ہوتی ہے، اس میں خدا کے فرشتے نازل نہیں ہوتے ہیں۔
دل میں محبت ہوگی تو ایک کی، دنیا کی یا اللہ کی۔ دنیا کی محبت دل سے نکالیں گے تو اللہ کی محبت ہوگی۔ ہم کو محبت خدا میں محو ہو جانا چاہیئے۔ جو محبت میں نیکی کرتا ہے، وہ بدلہ نہیں چاہتا ہے۔ اگر دل میں محبت خدا ہوگی تو نیکی ہی نیکی ہوگی۔ حضرت امام حسین (ع) نے خدا سے محبت اس درجے پر کی کہ اس کی محبت میں سب کچھ قربان کر دیا۔ امام حسین (ع) کے خادم رسول اللہ، حضرت علی (ع)، سیدہ فاطمہ (س) ہیں۔ امام حسین (ع) کا سراپا پیغام ہے کہ "اے خدا جس میں تم راضی، حسین بھی اس میں میں راضی۔”(استاد محترم سید حسین موسوی کی لاڑکانہ میں تیسری مجلس سے ماخوذ)
































