موضوع:موت کا خطرہ
”خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاکت میں مت ڈالو“
(سورہ بقرہ ،آیت۵۹۱)
مختصر سیر
ایک دن رضا، پویا، فرید اور ہادی اکٹھے سیر کے لئے گئے۔
ہادی نے خود پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے کہا: میں دلیر ہوں۔ اور ڈرپوک نہیں ہوں۔میرے پیچھے پیچھے آؤ۔
رضا نے کہا: نہیں ہادی یہ پہاڑ بلند اور ناہموار ہے۔ مت جاؤ! پویا اور فرید تم بھی نہ جاؤ۔
بہرحال پویا اور فرید ہادی کے ساتھ گئے، لیکن وہ ڈر کے مارے رک گئے، ہادی واپس آجاؤ بہت خطرناک ہے!
لیکن ہادی نے ان کی نہ سنی اور اپنے سفر کو جاری رکھا۔ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پہاڑی سے نیچے گرا……مدد……میر ی مدد کرو!
اس کے والد پریشان حالت میں آئے اور اسے اسپتال پہنچایا۔ بچوں کی خوشی ختم ہوگئی اور ان کی سیر اختتام کو پہنچی۔
افسوس کہ ہادی یہ سوچتا کہ پہاڑ خطرناک ہے!
پیارے بچو! ہمیں خود کواذیت دینے والے اور دوسروں کو پریشان کرنے والے کام نہیں کرنے چاہیے۔اور اسی طرح گناہ اور اللہ کی نافرمانی کے کام بھی انجام نہیں دینے چاہیے جس سے ہمیں دنیا میں نقصان اٹھانا پڑے اور آخرت میں بھی ہلاکت کا باعث ہو۔
































