عرشے پر نصب آلات و سائل اور جنگی جہازوں کی تصاویر زمینی اسٹیشن کو بھیجی گئیں
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی مسلح افواج کے ڈرون طیاروں نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے پر پرواز کرکے اس کے عرشے کی شفاف تصاویر بنالیں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈرون ترقی کے بارے میں فلم جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ، چار ایرانی ڈرون طیارے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے پر پرواز کر رہے ہیں ، طیاروں نے امریکی بحری بیڑے کے عرشے پر نصب آلات و سائل اور اس پر کھڑے جنگی جہازوں کی ٹھیک ٹھیک تصاویر بھی اتاری ہیں اور انہیں براہ راست زمینی اسٹیشن کو منتقل کیا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایرانی ڈرونز نے ا مریکی بیڑے کی شفاف تصاویر بنالیں
ایرانی ڈرونز نے ا مریکی بیڑے کی شفاف تصاویر بنالیں
-
Ilyas - اپریل 29, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































