Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

اکثر پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

اگرچہ ہر فرد کو ہی پیٹ میں گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے مگر کچھ لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ پیٹ میں اضافی گیس اکثر تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔
اس مسئلے کے دوران معدہ ہوا بھرنے سے پھول جاتا ہے جس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔
تاہم اکثر ایسا مخصوص غذاؤں کے زیادہ استعمال سے ہوتا ہے جن کے بارے میں جاننا اس مسئلے سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

سیب
سیب صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند پھل ہے مگر یہ پیٹ میں گیس کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ اس میں شکر کی ایک قسم sorbitol موجود ہوتی ہے۔
متعدد افراد کا جسم اس شکر کو جذب نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں انہیں گیس اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

تربوز
اس مزیدار پھل میں شکر کی ایک قسم fructose کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ہمارے جسم کو شکر کی اس قسم کو ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث کچھ افراد کو گیس کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آلو
اس سبزی میں موجود نشاستہ کے باعث کچھ افراد کو پیٹ پھولنے اور اضافی گیس کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

مٹر
سبز رنگ کی اس سبزی میں شکر کی ایک قسم galacto-oligosaccharides موجود ہوتی ہے جو معدے میں موجود بیکٹریا کی غذا بنتی ہے جس سے اضافی گیس بنتی ہے۔

کافی اور چائے
ان مشروبات میں موجود کیفین قبض کی روک تھام کرتی ہے مگر اس کے باعث اضافی گیس کے مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

جو کا دلیہ
ناشتے کے لیے اکثر استعمال ہونے والے جو کے دلیے میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔
مگر بہت تیزی سے اس دلیے کو کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولنے اور گیس کی تکلیف کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

گوبھی یا اس کی اقسام
گوبھی اور اس کی اقسام صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں مگر ان کو کھانے سے پیٹ پھول سکتا ہے اور گیس کی تکلیف ہوسکتی ہے کیونکہ یہ سبزی ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

خشک خوبانی
خشک خوبانی میں موجود فائبر قبض سے ریلیف دلاتا ہے مگر اس میں موجود شکر کی قسم fructose کے باعث اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے گیس اور پیٹ درد کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آڑو
اس پھل میں موجود مٹھاس بھی معدے کے لیے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
آڑو میں polyols نامی قدرتی شکر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو پیٹ پھولنے اور گیس کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈائٹ مشروبات
ڈائٹ مشروبات جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں اور اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

چیونگم
جب آپ چیونگم کو چباتے ہیں تو اس کے ساتھ ہوا کو بھی نگل رہے ہوتے ہیں جس کے باعث معدے میں گیس بھر جاتی ہے۔

سخت کینڈی
اس طرح کی ٹافیوں کو کھانے کے دوران آپ ہوا کو بھی نگلتے ہیں اور یہ پیٹ پھولنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

بلیک بیری
اس پھل میں موجود قدرتی شکر معدے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر شکر کی قسم sorbitol کو ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے پیٹ پھولنے، گیس اور پیٹ درد جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular