دشمن کو انتخابات کو منسوخ کرانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے انتخابات کے امیدواروں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی گرفتاری کھلی جارحیت ہے، حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے مجرمانہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے متحدہ کوششیں اور قومی اداروں کی تعمیرنو اور بحالی کا کام بدستور جاری رہے گا اور دشمن کو انتخابات میں مداخلت یا ان انتخابات کو منسوخ کرانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، اسرائیل نے اپنی جارحانہ مداخلت کے ذریعے فلسطینی قوم کی جمہوریت کو نشانہ بنایا ہے ،انتخابی امیدواروں کی گرفتاری فلسطینیوں کے اتحاد اور انتخابات پر صیہونی حکومت کی بوکھلاہٹ کے ساتھ وحشیانہ جارحیت کا واضح نمونہ ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- انتخابی امیدواروں کی گرفتاری فلسطینی اتحاد پر حملہ ہے،حماس
انتخابی امیدواروں کی گرفتاری فلسطینی اتحاد پر حملہ ہے،حماس
-
Ilyas - اپریل 22, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 21
- 0 minute read


































